Homeخبریںچین پاکستانی امداد نظام پر نظر ثانی کرے: ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

چین پاکستانی امداد نظام پر نظر ثانی کرے: ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چین کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جب تائیوان کے صدر نے امریکہ کا دورہ کیا تو چینی کیسے ردعمل دکھارہے ہیں۔ اب وہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ چین کو قابض پاکستان کی عسکری اور مالی مدد کرنے کی اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ بلوچ بحیثیت قوم ایک جیسے جذبات رکھتے ہیں، اور وہ کسی بھی ایسے ملک کے خلاف ردعمل ظاہر کریں گے جو بدمعاش پاکستانی ناکام ریاست کو اپنے وجود کو طول دینے میں مدد کرتا ہے۔

Exit mobile version