ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے اب تک دھماکے کے نتیجے میں نقصانات کی تفصیل معلوم نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ کے مقام پر پیش آیا۔ دھماکہ مبینہ طور پر امن فورس کے کارندوں پہ ہوا ہے تاہم اب تک دھماکے میں کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی اور گردنواح میں پاکستانی فوج نے متعدد مسلح گروہ تشکیل دی ہوئی ہے جو امن فورس کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔
بلوچ قوم دوست و آزادی پسند مسلح تنظیم مذکورہ گروہ کے بارے میں موقف رکھتے ہیں کہ یہ بلوچوں کو لاپتہ کرنے اور فوجی آپریشن میں پاکستانی فوج کی مدد کرتے ہیں اور اکثر وبیشتر اغواء برائے تاوان کے واقعات میں بھی ان کا ہاتھ ہے۔