ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیھ لوٹی میں بم دھماکے میں ریاستی ڈیتھ سکواڈ کا کمانڈر ساجن ولد حسن شمبانی بگٹی ہلاک اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوا ہے۔   ساجن شمبانی اپنے ساتھ گزشتہ کئی دنوں سے ڈیرہ بگٹی میں جاری آپریشن میں شریک تھے اور آج سوئی سے بیھ لوٹی میں اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے بم حملے میں ہلاک کردیا۔   واضع رہے کہ ساجن شمبانی ڈیتھ سکواڈ غلام نبی شمبانی کے مشیرِخاص تھے۔