یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائنوں کو اڑانے اور فورسز پر حملے...

ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائنوں کو اڑانے اور فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ٹی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائنوں کو اڑانے اور فورسز پر حملوں کی زمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ٹی کے ترجمان کا کہنا تھا آج صبع لوٹی کے علاقے میں کنواں نمبر 9 اور 6 سے لوٹی گیس فیلڈ کو جانے والے اٹھارہ انچ قطر کے دو گیس پائپ لائنوں کو بلوچ سرمچاروں نے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ لنڈوو کے علاقے میں دو الگ الگ کاروائیوں میں پاکستانی فوج کے قافلوں کو ریموٹ کنٹرول بم حملوں کا نشانہ بنایا جس میں پاکستانی فوج کی دو گاڑیاں مکمل تباہ ہو گئیں ان حملوں میں مجموعی طور پر آٹھ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زین کوہ کے دامن میں پاکستانی فوج کے دستے جو عام آبادیوں میں آپریشن میں مصروف تھے ان پر بی ایل ٹی کے سرمچاروں نے دو اطراف سے گھیر کر حملے کیئے جن میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی فوج کے ساتھ مزاحمت کاروں کی جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز