ڈی جی خان (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کیلئے جانے والے قافلے پر پولیس کا لاٹھی چارج و گرفتاریاں، تفصیلات کے مطابق بلوچ لاپتہ افراد کی جبری گمشدگی و قتل کیخلاف لانگ مارچ میں شرکت کیلئے جانے والے قافلے پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے قافلے کو روک لیا اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام بلوچ بلخصوص ڈی جی خان اور بارکھان کے بلوچوں سے اپیل کرتے ہیں کہ مارچ اس وقت کوہِ سلیمان کے حدود میں ہے اس لیے ان کا بھرپور ساتھ دیں۔