ڈی جی خان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے ڈیری غازی خان سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن پانچ بلوچ نوجوانوں کو پولیس نے مزاکرات کے بہانے پولیس اسٹیشن میں بلا کر انہیں گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ پانچوں نوجوانوں جو کہ لانگ مارچ کے شرکا کی استقبال کی مکمل تیاریاں کر رہے تھے ، انہیں دھوکے سے گرفتار کیا گیا ہے ۔

گرفتار شدگان میں سے معراج بلوچ ،آصف بلوچ ،عبداللہ صالح بلوچ ،جمعیل بلوچ بھی شامل ہیں ان کو ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے مزاکرات کے بہانے بلا کر جبری طور لاپتہ کردیئے ہیں جن کا ابھی تک کوئی معلومات نہیں مل سکا۔ علاقائی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ان کی بازیابی ڈیرہ غازی خان کے تمام دوست میڈیا پر ایکٹیو ہو جائیں۔