Homeخبریںکراچی پولیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ایس آر...

کراچی پولیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ایس آر اے

کراچی (ہمگام نیوز) سندھودیش روولیوشنری آرمی گذشتہ شب کراچی کے علائقے سچل گوٹھ میں پولیس موبائل پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ایس آر اے کے ترجمان سوڈھو سندھی نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ اس حملے میں پولیس کو شدید جانی نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی پولیس باالخصوص سی ٹی ڈی پاکستانی ایجنسیوں ، رینجرز اور دیگر فورسز سے ملکر سندھی قومپرست کارکنان کے گھروں میں گُھس کر چادر و چودیواری کا تقدس پامال کرنے، مائوں بہنوں بزرگوں کی تذلیل کرنے اور قومی کارکنان کو گرفتار کر کے لاپتہ کرنے میں ملوث رہی ہے۔

ایس آر اے سندھ پولیس سميت تمام ریاستی فورسز پر اپنے حملے جاری رکھے گی۔

ترجمان نے کہا ایس آر اے سندھ کی آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔

Exit mobile version