Homeخبریںکرج میں قابض ایرانی آرمی اور پولیس کی کرد مظاہرین پر...

کرج میں قابض ایرانی آرمی اور پولیس کی کرد مظاہرین پر تشدد 10 افراد زخمی

کرج ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات تہران کے علاقے میں پانچ کرد قیدیوں کی پھانسی کو لے کر کرد عوام نے بھر پور احتجاج کیا اور کرج کے قزلحصار سینٹرل جیل کے سامنے جمع ہو کر نعرے بازی کی ۔ جس سے ایرانی پولیس نے لوگوں پر لاٹھی چارج شروع کر دیا لیکن عوامی احتجاج بدستور جاری رہا ۔ عوامی احتجاج کو دیکھ کر قابض ایرانی پولیس نے آرمی کو اطلاع دی ۔

ایرانی آرمی موقع پر پہنچ کر لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوگئے ۔ جبکہ مظاہرین کی جاری احتجاج نے قابض ایرانی ریاستی نظام کو مجبور کر دیا جس نے دو قیدیوں کی پھانسی کو معطل کر دیا جبکہ آج صبح کے وقت ایران نے پانچ قیدیوں میں سے تین کو پھانسی دی دے ۔

واضح رہے کہ آج ایران کی جیلوں میں ایک بلوچ سمیت تین کرد قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے۔

Exit mobile version