کرج(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز منگل 19 دسمبر 2023 کو فجر کے وقت کرج میں واقع قزلحصار جیل کے عدالتی حکام نے ایک بلوچ قیدی کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دی۔

 اس بلوچ قیدی کی شناخت 35 سالہ اسماعیل اجباری ولد شاہ نظر جو کہ بلوچستان کا شہری تھا اور صوبہ خراسان رضوی کے علاقے صالح آباد کا رہائش پذیر تھا ۔

 رپورٹ کے مطابق اسماعیل کو 2016 میں تہران میں منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

کہا جاتا ہے کہ جیل سے کال کے دوران ان کے اہل خانہ کو اس جیل میں ان سے ملاقات کرنے کو کہا گیا تھا۔

 قابل ذکر ہے کہ اسماعیل نے کئی بار عدالت میں اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کی اور 2016 میں انہیں تہران میں اپنے ایک دوست کے گھر بلایا گیا اور آرمی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔