Homeخبریںکرج کی قزلحصار جیل میں تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

کرج کی قزلحصار جیل میں تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

کرج ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق کوہدشت سے تعلق رکھنے والے تین قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرایا گیا جن کے نام سعید گراوند، صمد گراوند اور شہاب منصوری گراوند ہیں، جنہیں پہلے منشیات سے متعلق جرائم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، کو کرج شہر کی جیل قزلحصار میں پھانسی دی گئی۔

 ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ہینگاؤ کی موصولہ رپورٹ کے مطابق 20 مئی 2023 بروز ہفتہ کو فجر کے وقت کوہدشت سے تعلق رکھنے والے تین قیدیوں جن میں سعید، صمد اور شہاب منصوری نام کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔ جبکہ حسین گراوند اور براد شہاب کی پھانسی کو عوامی احتجاج کے بعد روک دیا گیا ۔

 ان تینوں قیدیوں کو پانچ سال قبل عدالت نے منشیات سے متعلق جرائم کے مشترکہ مقدمے میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور گزشتہ روز انہیں سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے قید تنہائی میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

 گزشتہ روز ہینگاو کی جانب سے ان تینوں قیدیوں کو قید تنہائی میں منتقل کرنے کی خبر کے بعد ان کے اہل خانہ اور سزائے موت کے مخالف افراد کی بڑی تعداد قزلحصار جیل کے سامنے جمع ہو گئے اور احتجاج کرنے لگے جبکہ قابض ایرانی پولیس اور آرمی نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کے ذریعے تشدد کیا جس 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

Exit mobile version