سنندج ( ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ کردستان کے مرکزی شہر سنندج میں زیر حراست سول اور مزدور کارکنوں کے اہل خانہ کے اجتماع کے بعد حکومتی فورسز نے ان خاندانوں کے دس سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے ـ جن میں سے آٹھ کے نام یہ ہیں بهیه کریمی، دلیر کریمی، نسرین کریمی، زینب کریمی، سیوان کریمی، کیان پیشکاری، گلاله پیشکاری و مهناز محمدیان گرفتاری کی تصدیق ہوچکی ہے ـ
انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق 20 مئی 2023 کو ایران کے حکومتی فورسز نے سنندج میں حالیہ حراست میں لیے گئے افراد کے اہل خانہ کے مظاہرے پر چھاپہ مارا، بیحیہ کریمی، دلیر کریمی، نسرین کریمی، زینب کریمی، سیوان کریمی، کیان پیشکاری، گلالہ، پیشکاری اور مہناز محمدیان کو گرفتار کیا گیا۔
ایک باخبر ذرائع کے مطابق، ان لوگوں کی گرفتاری کے دوران جو اپنے گرفتار کنبہ کے افراد جیل میں حالت کے بارے میں سینٹرل جیل کے باہر جمع ہوئے تھے، اسی دوران قابض ایرانی انٹیلیجنس کے اہلکاروں اور پولیس فورس نے مظاہرین تشدد کرکے گرفتار کیا ـ
ان مظاہرین کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حکومتی فورسز نے گزشتہ تین دنوں میں سنندج سے 10 عام افراد اور مزدور کارکنوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا ـ