Homeخبریںکرمان: قابض ایرانی فورسز کی براہِ راست فائرنگ سے ایک بلوچ فرزند...

کرمان: قابض ایرانی فورسز کی براہِ راست فائرنگ سے ایک بلوچ فرزند شہید

کرمان (ہمگام نیوز) گزشتہ روز جمعہ کی شام کو کرمان منجر چوکی کے قریب قابض ایرانی فورسز کی گاڑی پر براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کی شام کو کرمان منجر چوکی پر فورسز کی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 32 سالہ مہرداد شاہنوازی ولد ولی ساکن سه کور شہید ہوگئے ۔

رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی فورسز کے اہلکاروں نے بغیر پیشگی انتباہ کے اس شہری کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور اسے کئی گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔

واضح رہے کہ ہر سال ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قابض ایرانی فوج اور سیکورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے کئی بلوچ شہری جان کی بازی ہار جاتے ہیں اور ان متاثرین کے لواحقین کی شکایات کا کبھی کوئی ازالہ نہیں کیا جاتا۔

Exit mobile version