کرمان(ہمگام نیوز) گزشتہ روز 21 جنوری کو فوجی بیرکوں میں سے ایک فوجی پوزیشن پر یونٹ کی حفاظت پر مامور فوجیوں میں سے ایک نے اپنے ساتھی اہلکاروں کے سینیٹوریم میں داخل ہونے کے بعد ان پر گولیاں چلانا شروع کر دیں جس سے ایرانی فوج کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئےـ

تفصیلات کے مطابق سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فائرنگ کے نتیجے میں پانچ فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

 رپورٹ تیار ہونے تک حملہ آور اہلکار اور متاثرین کی شناخت اور حملہ آور کے محرکات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

تاہم حملہ آور اہلکار فوری طور پر بیرک سے بھاگ گیا اور اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔