کسرکند ( ہمگام نیوز) اطلاع بروز منگل کسرکند شہر کے گونگان محلے میں ایک بلوچ شہری مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوا اور کسرکند کت طبی مرکز منتقل کرنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس بلوچ شہری کی شناخت 45 سالہ اسد آسپژی کے نام سے بتائی گئی ہے جو کہ کسرکند کے گاؤں گونگان رہائشی ہے ـ

 کہا جاتا ہے کہ اسد کو ان کے گھر کے سامنے نامعلوم مسلح افراد نے شاٹ گن سے فائرنگ کی تھی سینے اور پیٹ میں کئی گولیاں لگنے سے وہ میڈیکل سینٹر میں پینچنے کے بعد دم توڑ گیا تھا۔