کسرکند(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 3 جنوری بروز بدھ کو کسرکند کے پہاڑوں سے بلوچستان کے ایک نایاب تیندوا مردہ پایا گیا ۔

 خبر لکھے جانے تک بلوچستان میں اس نایاب نسل کے تیندوے کی موت کی وجہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 ماحولیات کے کارکنوں نے بلوچستان کی جنگلی حیات کی نایاب اور خطرے سے دوچار انواع کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس صورتحال کو پہاڑی بکری، بلیک مم (ریچھ)، مینڈھے اور بھیڑ اور چنکارا جیسی نسلوں کے لیے بہت نازک خیال کیا ہے۔

 واضح رہے کہ افریقہ کے بعد تیندوے کی نایاب نسل ایشیا میں صرف بلوچستان کے پہاڑوں میں پایا جاتا ہے جس کی نسل ختم ہوتی جا رہی ہے بلوچستان میں پائے جانے والے نایاب نسل کے جانوروں کی دیکھبال کے لیے کہیں کوئی بھی انتظامات نہیں پایا جاتا ہے ۔