تربت (ہمگام نیوز) پاکستانی میڈیا کے تازہ ترین ذرائع کے مطابق کیچ ڈسٹرکٹ میں خودساختہ نئی منتخب شدہ قومی اسمبلی کے ممبر ملک شاہ گورگیج نے ہندوستانی شہری کلبھوشن یادو کو ایران سے پکڑ کر پاکستان کے حوالے کیا ہے۔

ملک شاہ گورگیج کے بارے یہ مشہور ہے کہ وہ ایک بہت بڑا ڈرگ اسمگلر ہے، انکے خاندان کے سارے مرد حضرات منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ انکی کاروبار افغانستان کوئٹہ ساحل مکران اور افریقہ یمن تک پھیلا ہواہے۔ اب حال ہی میں کلبھوشن یادو کو پکڑوانے کے عوض میں اسے پاکستان کی قومی اسمبلی کا ممبر سلیکٹ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آزادی پسند بلوچ ذرائع ہمیشہ یہی کہ تھے کہ پاکستان نے منشیات فروشوں کے ذریعے کلبھوشن یادو کو ایران سے پکڑا ہے، لیکن پاکستان ہمیشہ اس بات کی تردید کرتے رہے، لیکن اب وہ بات سچ ثابت ہو رہے ہیں۔

کلبھوشن یادو کے بارے بلوچ آزادی پسند تنظیموں کا موقف ہے کہ بلوچ اپنے قومی ذرائع سے تحریک کے وسائل جمع کرتے ہیں اس میں ہندوستان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ بلوچ تحریک کو ہندوستان کا پروکسی وار ثابت کرنے کیلئے پاکستان نے کلبھوشن یادو کا ڈرامہ رچایا ہے تاکہ انڈیا کشمیر میں اپنی کردار کو سچ ثابت کرے۔