کلگان (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بدھ کی صبح سراوان کےعلاقے سوخہ کلگان میں ایک بلوچ شہری کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بلوچ شہری کی شناخت 23 سالہ مہدی درزادہ بتائی گئی ہے جس کا تعلق سراوان کے علاقے بخشان سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق مہدی صبح آٹھ بجے کے قریب موٹرسائیکل لے کر بارڈر جا رہا تھا کہ سرخہ کلگان کے علاقے میں اس پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دیا سر، سینے اور پیٹ میں گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا تاہم ہسپتال پہنچنے سے پہلے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
رپورٹ لکھے جانے تک حملہ آوروں کی شناخت اور مقصد کے بارے میں کوئی درست معلومات نہیں ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق حملہ آور ڈاکو تھے تاہم اس شہری کا مال چوری نہ ہونے کی وجہ سے اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا وہ ڈاکو تھے یا نہیں ۔