تربت (ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ کل تربت بھر میں ریاستی ظلم جبر اور بلوچ لاپتہ افراد کو مسلسل جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا جائے گا اور کیچ بھر سے ریاست کو ایک واضح پیغام جائے گا کہ بلوچستان کے لوگ اس جبر کے خلاف کھڑے رہینگے اور اپنے بچوں کو ایک ایک کرکے مرنے نہیں دینگے۔ ریاست کی حالیہ نسل کش پالیسیوں کے خلاف سیاسی مزاحمت وقت کی ضرورت ہے اور تمام افراد سے اس میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
امید کرتے ہیں کہ تربت کے غیور عوام اور ریاستی جبر کے شکار بلوچ عوام شٹر ڈاون کال کی مکمل حمایت کرکے اپنی اخلاقی زمہ داریاں پورا کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو بند کرکے ایک قومی پیغام دینگے۔