کنرک(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قابض ایرانی نیوی نے بحر بلوچ میں بلوچ ماہیگروں کے پکڑ کر انہیں ماہیگرِی کرنے پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کنرک میں قابض ایرانی نیوی نے بلوچ ماہیگروں کو گرفتار کرنے کے بعد ان کشتیوں کو قبضے میں لیکر ان کو سمندر میں ماہیگیری کرنے پر دھمکی دے کر انہیں ممانعت کی ۔
جس پر ماہی گیروں ایرانی کے درمیان زبانی جھگڑا ہو گیا۔ ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی کشتی ضبط کر لی گئی۔
واضح رہے کہ جہاں چینی ماہی گیر اپنے بڑے بڑے بحری جہازوں کے ساتھ ٹرول کر رہے ہیں، قابض ایران کی حکومت بلوچ ماہی گیروں کو ماہی گیری سے منع کر کے کئی خاندانوں کی آمدنی کا واحد ذریعہ تباہ کر رہی ہے۔