پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںکنرک تا چابہار محور پر سڑک حادثے کے نتیجے میں دو افراد...

کنرک تا چابہار محور پر سڑک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جانبحق ، دو زخمی

کنرک(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز بدھ کو کنرک تا چابہار شاہراہ کے قریب لینڈ کروزر وین اور پیوجوٹ پارس گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے جنہیں چابہار کے امام عالی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 جاں بحق ہونے والے دو افراد کی شناخت “عبود ہوت” اور “محمد علی رحمی کے ناموں سے ہوئی جو کہ نیکشہر(گھ) کے علاقے چاہان رہائشی بتائے گئے ہیں ۔ جبکہ رپورٹ موصول ہونے تک دیگر دونوں زخمیوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید رپورٹ کے مطابق یہ دونوں کئی سال تک قطر میں کام کرنے کے بعد آج صبح اپنے اہل خانہ سے ملنے بلوچستان گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز