شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: جمعے کو سی ٹی ڈی جعلی مقابلے میں شہید لاپتہ افراد...

کوئٹہ: جمعے کو سی ٹی ڈی جعلی مقابلے میں شہید لاپتہ افراد شناخت ہوگئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ہزار گنجی میں جمعے کے روز پاکستانی خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ بدنام زمانہ “سی ٹی ڈی” کے جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے دونوں افراد کی شناخت لاپتہ افراد کے نام سے کرلی گئیں ہیں۔

لاشوں کی شناخت محمد یوسف نیچاری اور محمد شفیع ولد محمد حیات بنگلزئی کے ناموں سے کرلی گئیں ہیں۔

انکے ذرائع بتاتے ہیں کہ محمد یوسف نیچاری کو 26 اگست کو نیچاری آبادی کلی بڑو سے جب کہ محمد شفیع ولد محمد حیات بنگلزئی کو 13 اگست کو قمبرانی روڈ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز