کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق   نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پی ڈی ایم اے کو الرٹ جاری کر دیا ہے بلوچستان کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 15 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی کے پیشِ نظر متاثرہ علاقوں میں ممکنہ موسمی حالات سے نمٹنے کے لئے متعلقہ اداروں اور شراکت داروں کے لئے الرٹ جاری کر دیا۔

جمعرات کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 15 اپریل بروز ہفتہ سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

جو 20 اپریل تک جاری رہے گا ۔

 پیشن گوئی کی مدت کے دوران ممکنہ موسمی حالات کے پیش نظر متعلقہ ادارے اور دیگر شراکت دار الرٹ رہیں این ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں گرد آلود آندھی اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے لینڈ سلائیڈنگ/ فلڈنگ کا خدشہ ہیاس صورتحال میں تمام محکموں اداروں اور وزارتوں کو مربوط انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ این ڈی ایم اے نے کہا کہ مقامی آبادیوں ، مسافروں اور سیاحوں کی معلومات کے لئے پیشگی طور پر ضروری اطلاعات اور انتباعات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ اور بوقت ضرورت سامان و آلات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ بارش کا سبب بننے والا موسمی نظام 15 اپریل کو پاکستان کے بالائی علاقوں بلوچستان میں داخل ہو گا جو مغربی اور وسطی حصوں میں پھیل جائے گا۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر علاقوں میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔15 اپریل سے 20 اپریل تک تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے کوئٹہ، ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، زیارت لورالائی پشین کچلاک، سبی، نصیر آباد، خضدار، قلات اور مکران میں بارش اور گرد و غبار کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔