کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں بولان میں فیک انکاؤنٹر میں ماورائے عدالت شہید کیے گئے لاپتہ افراد کے لواحقین سے حکام زبردستی دستخط لے رہے ہیں کہ وہ اس بات کا اقرار کریں کہ ان کے پیارے لاپتہ نہیں بلکہ جنگ کے دوران انکاؤنٹر میں مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ نوجوانوں کو پاکستانی فورسز نے مختلف وقوات میں اغواء کرکے لاپتہ کیا تھا۔ ان کے لواحقین اسلام آباد بھی گئے تھے اور ان کی تصویریں اور ریکارڈ بھی میڈیا میں موجود ہے۔ جبکہ گزشتہ دنوں انہیں فیک انکاؤنٹر میں شہید کرکے پاکستانی فورسز نے انہیں انکاؤنٹر میں مارے جانے کا پروپیگنڈہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ان کی لاشیں کوئٹہ میں رکھی ہیں۔ اور ادھر ان کے لواحقین سے حکومت زبردستی دستخط لے رہی ہے کہ وہ اس بات کا اقرار کریں کہ ان کے پیارے فورسز کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے ہیں۔