کوئٹہ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے وارڈ نمبر 40 محلہ میر عرض محمد جتک میں گھر کے اندر فائرنگ سے اسحاق واجہ نامی نوجوان قتل ملزم موقع واردات سے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گلاب خان شیخ پولیس ٹیم کے ہمراہ فورا جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنے تحویل میں لے لیا اور ہوسٹ مارٹم کے لیے سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا اور ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید سٹی پولیس کی تفتیش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کے سب تحصیل پیرکوہ میں پہاڑی سے گر کر نوجوان جان کی بازی ہار گیا پیرکوہ پولیس کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقے پیرکوہ میں بکریاں چراہتے ہوئے نوجوان پاں پھسلنے کے باعث پہاڑی سے گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا نوجوان کی شناخت ندیم نوسانی بگٹی کے نام سے ہوئی جو کہ پیرکوہ کا رہائشی تھا۔
اور واقعہ میں پنجگور کے علاقے پیرے جہلگ سے پھندا لگی لاش برآمد ہوا ہے ، لیویز نے لاش ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا جنکی شناخت سفر خان ولد رسول بخش سکنہ دشت مستونگ سے ہوئی مقتول کے گلے میں پھندا لگی تھی جو ایک درخت سے لٹکا ہوا تھا نعش دس روز پرانی بتائی جاتی ہے۔
مزید رپورٹ کے مطابق وندر پولیس تھانہ کے اہلکارنے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی، زرائع کے مطابق وندر پولیس تھانہ کے اہلکار سپاہی عبدالحمید نے اپنے جسم پر پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کرلی،واقعہ کے متوفی کو فوری طور پر کراچی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن پولیس اہلکار جانبر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،متوفی کی تدفین وندر میں کی جائیگی۔