دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںکوئٹہ میں دو گروہوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ میں دو گروہوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) سریاب روڈ گاہی خان چوک پر دو گروپوں میں تصادم چار افراد جاں بحق، آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد غلام فاروق ولد حاجی بور جان قوم لہڑی، محمد دین ولد حاجی بور جان، محمد حنیف ولد حاجی بور جان، نصراللہ ولد حاجی بور جان جبکہ زخمیوں میں عبدالوحید ولد یار محمد، احمد دین ولد جعفر خان، بابل ولد بور جان، حاجی شاہنواز ولد بور جان، جلال ولد بور جان، مزمل ولد جلال خان، شیر محمد ولد یار محمد، زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز