Homeخبریںکوئٹہ میں سیورج میں گیس بھرنے سے دھماکہ،ایک شخص زخمی: پولیس

کوئٹہ میں سیورج میں گیس بھرنے سے دھماکہ،ایک شخص زخمی: پولیس

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر کویٹہ کے جان محمد روڈ پر صدیقیہ مسجد کے قریب گلی میں سیورج گھٹر میں گیس بھر جانے سے دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق جان محمد روڈ پر گرینڈ دھماکہ نہیں بلکہ کسی سیورج میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا ہے۔

انکے مطابق سیورج گھٹر میں گیس کے جمع ہونے کے باعث دھماکہ سے ایک زخمی کو سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہِ حادثات میں لایا گیا ہے جس کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

انکے بقول پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے غیر مصدقہ خبریں میڈیا پر چل رہی ہیں جن پر کان نہ دہرا جائے۔

Exit mobile version