Homeخبریںکوئٹہ: نیو کاہان پر پاکستانی فورسز کا سرچ آپریشن جاری،4 بلوچ نوجوان...

کوئٹہ: نیو کاہان پر پاکستانی فورسز کا سرچ آپریشن جاری،4 بلوچ نوجوان لاپتہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) نیو کاہان میں آج علی الصبح قابض پاکستانی آرمی نے اپنے جارحانہ کارراوائیوں کا آغاز کرتے ہوئے چار بلوچ نوجوانوں کو غواء کے بعد اپنے جبراً گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز کی بھاری نفری نے نیو کاہان کی آبادی کا محاصرہ کرتے ہوئے تمام آنے اور جانے والے راستوں کو بند کرکے لوگوں کی نقل و حرکات پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے بلوچ چادر و چاردیواری کو پاؤں تلے روند کر خواتین و بچوں کو زد کوب کر گھر گھر اور فرد فرد کی تلاش لی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے اب تک چار بلوچ نوجوان کو اغواء کرکے جبری گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔

جبری گمشدیوں کا شکار تین بلوچ نوجوان کی شناخت اسلم ولد فیض محمد مری، خالق ولد جمعہ خان مری اور لیاقت ولد دوست محمد مری شامل ہیں۔

Exit mobile version