سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeآرٹیکلزکوئٹہ کے ہوٹل سے سرکاری افسر کی لاش برآمد

کوئٹہ کے ہوٹل سے سرکاری افسر کی لاش برآمد

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شال پرنس روڈ کےایک ہوٹل کے کمرے سے نصیر آباد کے رہائشی محکمہ زراعت خضدار کے ڈپٹی ڈائریکٹر نصراللہ ولد محمد بخش کی لاش برآمد ہوئی ہے ،پولیس حکام کے مطابق نصراللہ خضدار سے سرکاری اجلاس میں شرکت کیلئے کوئٹہ آیا تھا اور ہوٹل میں مقیم تھا۔

جمعرات کی صبح ہوٹل کے عملے نے کمرے کی صفائی کیلئے دروزاہ بجایا تاہم دروازہ نہیں کھولا گیا، عملے نے پھر شام پانچ بجے دوبارہ کمرے کا دروزاہ بجایا پھر بھی نہ کھولنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی ۔

پولیس نے دروازے توڑ دیا تو نصراللہ کو کمرے میں مردہ حالت میں پایا نعش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز