کوہلو ( ہمگام نیوز) بلوچستان ضلع کوہلو میں ایس ایچ او کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ بابر مشتاق نے اپنے ہی ملازموں سے بھتہ خوری شروع کردی ہے، ذرائع کے مطابق ایس ایچ او سی ٹی ڈی بابر مشتاق نے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ علاقے میں شہریوں کو بلیک میل کے ذریعے بھتہ وصول کرکے مجھے دیں جبکہ اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہم لوکل لوگ ہیں کسی بھی شہری سے بھتہ نہیں لیں سکتے انکار پر سی ٹی ڈی کے آفیسر بابر مشتاق اپنے ہی ملازموں پر برہم ہوئے اور اہلکاروں کو معطل کرنے کی دھمکیاں دئیے، ایس ایچ او سی ٹی ڈی کے اس رویے سے نہ صرف سی ٹی ڈی کے اہلکار مشکلات سے دو چار ہیں بلکہ اس انکشاف کے بعد علاقے میں آمن وامان کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔

 دوسری طرف ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ایس ایچ او سی ٹی ڈی بابر مشتاق نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے کوہلو کے رہائشی ذکریا والد برکت عیسائی کے قتل میں نامزد مرکزی ملزم لیویز رسالدار میجر شیر محمد مری سے رشوت لیکر کیس کو رفہ دفعہ کرنے کی کوشش کیا ہے ۔