کوہلو (ہمگام نیوز) نامہ نگار کے مطابق کوہلو کے علاقے سفید کی رہائشی نور حسین والد حاجی جمالدین کنگرانی مری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے چار سو تیلا بھائی جائیداد کے لالچ میں آکر مجھے بار بار تنگ کر رہے ہیں اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں سفید کا رہائشی ہوں مگر حال ہی میں اپنے بھائیوں سے مجبور ہوکر اپنی جان کی حفاظت کے لیے کوہلو شہر میں رہائش پذیر ہوں، جبکہ اس سے قبل میرے سوتیلے بھائی جان محمد، شریف اللہ، قمر دین، محمد نواز، اور پہر دین نے ملکر مجھے ڈنڈوں کی وار سے مارا اور شدید زخمی کیا جس کا لیویز تھانہ سیفد میں ایف ائی ار بھی درج ہوئی ہے اور عدالت میں کیس بھی زیر سمات ہے ۔

، پریس کانفرنس کرتے ہوئے نور حسین کنگرانی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے زخمی کرنے کے بعد بھی سوتیلے بھائی مسلسل تنگ کررہے ہیں جبکہ بلوچی رسم و رواج کے مطابق میر قیصر خان بجارانی نے ہمارے زمین کا فیصلہ کیا ہے، مگر گزشتہ روز میرے سوتیلے بھائی جان محمد کنگرانی نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کرتے ہوئے ہمارے رشتے داروں، لیویز اور پولیس فورسز پر بے بنیاد اور نا جائز الزامات لگائے ہیں جس کی میں تردید کرتا ہوں ۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزیر داخلہ میر ضیا لانگو، ڈی جی لیویز، ڈی آئی پولیس سبی رینج، کمانڈنٹ ایف سی میوند رائفلز بابر خلیل، 86 ونگ کمانڈر کرنل عمران نصیر، 101 ونگ کمانڈر کرنل کاشف، ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللّٰہ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر کوہلو دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے سوتیلے بھائیاں زمین اور جائیداد کے لالچ میں آکر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائیں ۔