کوہلو ( ہمگام نیوز) بلوچستان بھر کی طرح ضلع کوہلو میں بھی 8 فروری میں ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہے، دوسری جانب الیکشن کمیشن کی ایماء پر لیویز، ایف سی، پولیس اور انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ حضرات کے متعدد گاڑیوں کو جبری طور پر قبضے لے لیا ہے جنہیں الیکشن کے سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ٹرانسپورٹ حضرات نے مقامی صحافی کو بتایا کہ لیویز فورس، ایف سی اور پولیس ہماری گاڑیوں کو جبری طور پر قبضے میں لیکر انتخابات کے لئے استعمال کرنا چاہ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ انہی گاڑیوں سے ہمارے روزی روٹی وابستہ ہے سیکورٹی فورسز کا ہماری گاڑیوں کو جبراً قبضے میں لیکر انتخابات کے لئے استعمال کرنا ظلم کے زمرے میں آتا ہے، ہم دہاڑی دار مزدور طبقہ ہیں انہی گاڑیوں سے ہمارے بچوں کی روزی روٹی وابستہ ہے مگر سیکورٹی فورسز ہماری گاڑیاں زبردستی قبضے میں لیکر انتخابات کے لئے استعمال کرکے ہماری بچوں کو بھوکا سلانا چاہتا ہے، ۔ ٹرانسپورٹ حضرات کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے دھمکی دی گئی کہ جو بھی انتخابات کے سرگرمیوں میں ملوث ہوگا وہ اپنا ذمے دار خود ہوگا ہمیں یا ہماری گاڑیوں کو کچھ بھی ہوا تو الیکشن کمیشن ذمے دار ہوگا،