کوہلو( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج صبح کاہان کے علاقے مخماڑ پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ، جس سے ایک لیویز اہلکار زخمی ہوا ۔
یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب مخماڑ پولنگ سٹیشن الیکشن کے سلسلے میں عملہ پہنچ چکا تھا ۔
یار رہے کہ گزشتہ 8 فروری کو سرمچاروں کی جانب سے حملوں کی وجہ سے کاہان میں ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا۔ تحصیل کاہان کے 8 پولنگ سٹیشن تھے ان آٹھوں پولنگز پر انتخابی سرگرمیوں پر بی ایل اے کی جانب سے خوب حملے کیئے گئے جس سے انتخابی سرگرمیاں روک دی گئیں ۔
چونکہ 8 فروری کو الیکشن نہیں ہوئے ، جس کی وجہ سے آج دوبارہ الیکشن منعقد کیے جارہے تھے کہ پھر سے حملوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔
مزکورہ حملہ مخماڑ کے قریبی پہاڑوں سے نامعلوم افراد کی 3 اسکیل راؤنڈ فائر کیے گئے۔