Homeخبریںکچلاک مدرسے پر چھاپہ،جھڑپوں میں چار اہلکار اور تین حملہ آور ہلاک

کچلاک مدرسے پر چھاپہ،جھڑپوں میں چار اہلکار اور تین حملہ آور ہلاک

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کچلاک میں پولیس، اے ٹی ایف اور سی ٹی ڈی کا خفیہ ادارون کے ہمراہ آپریشن میں چار اہلکار اور تین حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کچلاک کے علاقے میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع پر پاکستان کے خفیہ اداروں نے پولیس، اے ٹی ایف اور دی ٹی ڈی کے ہمراہ ایک مدرسے پر چھاپہ مارا۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران مدرسے میں پہلے سے گھات لگائے تین عسکریت پسندوں نے گرفتاری دینے کے بجائے فائرنگ شروع کردی جہاں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں اے ٹی ایف کمانڈو جاوید حسین ڈومکی سکنہِ لہڑی سمیت چار اہلکار علی اکبر، چنگیز اور فیض محمد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں تحریکِ طالبان پاکستان کے بھی تین ارکان مارے گئے ہیں جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ برامد کرلیا گیا ہے۔

Exit mobile version