جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںکیچ، دشت میں 6 موبائل ٹاورز نذرآتش کیے: بی ایل ایف

کیچ، دشت میں 6 موبائل ٹاورز نذرآتش کیے: بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے دشت میں پاکستان اور چینی کمپنیوں کے موبائل فون کے چھ ٹاوروں پر حملہ کرکے نذرآتش کیے ہیں۔

میجر گُہرام بلوچ نے کہا کہ پندرہ اپریل بروز ہفتہ بارہ بجے سرمچاروں نے دشت کمبیل، ڈیڑھ بجے جان محمد بازار، چار بجے پرنٹ بازار، اور ساڑھے چار زرین بُگ میں پاکستان کی موبائل فون کمپنی یوفون اور چینی کمپنی زونگ کے موبائل فون کے ٹاوروں پر حملہ کرکے ان کی تمام مشینری کو جلا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح چودہ اپریل کو شام سات بجے دشت کسر میں چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) روٹ پر یوفون اور سنگئی بازار میں زونگ کمپنی کے ٹاوروں پر حملہ کرکے ساری مشینری کو نذرآتش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آزادی پسند جہدکاروں اور ہمدردوں کو ٹریس کرنے اور معلومات حاصل کرنے کے ساتھ اپنے جاسوس اور وہاں پر تعینات فوجیوں کی سہولت کیلئے موبائل فون کی ٹاوروں کا جال بچھا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح سی پیک روٹ کی تحفظ کیلئے وہاں موبائل فون کے ٹاور لگائے جا رہے ہیں اور ان منصوبوں کو بلوچ اور بلوچستان کی ترقی کا نام دیکر ہمارے وسائل کی لوٹ مار اور غلامی کو طول دینے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز