یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںکیچ اور آواران میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول...

کیچ اور آواران میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کل کیچ اور آواران میں پاکستانی فوج کے کیمپوں پر حملے کئے ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ روز دس اگست کو شام کے تقریبا ساڑھے سات بجے ضلع کیچ میں کولواہ کے علاقے شاہو باتیل پر قائم فوجی کیمپ پر دو اطراف سے راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا ۔

اسی طرح عین وقت پر وہاں سرمچاروں نے ضلع آواران کولواہ کنیچی میں قائم پاکستانی فوج کو کیمپ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

یہاں بھی قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز