Homeخبریںکیچ اور نوشکی میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

کیچ اور نوشکی میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

کیچ + نوشکی (ہمگام نیوز) کیچ کے علاقے بلیدہ اور نوشکی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے بلیدہ میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جمیل ولد مراد بخش کو ہلاک کردیا۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ ہلاک ہونے والے شخص ریاستی حمایت یافتہ مسلح جتھ (ڈیتھ اسکواڈ) کا ایک رکن ہے۔

بلوچستان کے شہر نوشکی میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کی شناخت مقامی باشندے دودا خان ولد میر رسول خان بادینی کے نام سے ہوئی ہے جسے فوری طور پر کوئٹہ منتقل کردیا دیا گیا۔

Exit mobile version