کیچ (ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل کیچ کے علاقے مند میں قابض پاکستانی فوج کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے

زرائع کے مطابق دھماکہ آج دوپہر 1 بجے مند کے علاقے بلوچ آباد میں ہوا جس کا حدف پاکستانی فوج بتایا جارہا ہے

علاقائی ذرائع کے مطابق قابض فوج کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں دیواروں پر لگے وال چاکنگ کو مٹانے میں مصروف تھے، جبکہ حملے کے بعد قابض فوج کی جانب سے چاروں طرف اندھا دھند فائرنگ کی، علاقائی ذرائع نے بتایا کہ فوج پر ہونے والا بم حملہ انتہائی شدید تھا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ہے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملے میں قابض فوج کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے