کیچ (ہمگام نیوز) تربت میں بی ایس او کا لاپتہ افراد کے لیے عید الفطر کو تربت میں ریلی کا اعلان۔ بی ایس او تربت زون اور بی ایس او پجار تربت زون کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں بی ایس او اور بی ایس او پجار کی مقامی قیادت اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈا زیر بحث ہوا جس میں عید کے پہلے دن لاپتہ بلوچوں کے لیے ایک احتجاجی ریلی نکالی نکالنے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ ریلی مختلف سڑکوں سے ہوکر شہید فدا چوک تک اختتام پذیر ہوگا۔

اجلاس میں کیچ کے باشعور عوام اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی گئی کہ اس احتجاجی ریلی میں شرکت کرکے قومی فریضہ فورا کریں۔

دریں اثنا تربت سول سوسائٹی نے عید الفطر کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بی ایس او کے احتجاجی ریلی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

’ترجمان نے ایک بیان میں عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہزاروں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اپنی آواز بلند کریں اور ان غمزدہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں جو سالوں سے اپنے گمشدہ عزیزوں کی بازیابی کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔