سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںکیچ میں دو حملے قبول،نام نہاد سیاسی و سماجی شخصیت قومی راہ...

کیچ میں دو حملے قبول،نام نہاد سیاسی و سماجی شخصیت قومی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں، بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے چار مئی کو رات آٹھ بجکر تیس منٹ پر ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گرلز کالج کے قریب ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کیمپ کے حفاظتی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔  دستی بم چوکی کے اندر گرا، جس سے وہاں سیکیورٹی پر معمور ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ترجمان نے کہا کہ تربت کے کچھ نام نہاد ”سیاسی اور سماجی شخصیات“ روزانہ کی بنیاد پر ایم آئی کیمپ جاکر حاضری لگاتے ہیں اور اپنا رپورٹ پیش کرتے ہیں۔ ان جیسے تمام افراد کی تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں۔ انہیں تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کے خاطر قومی تحریک کے راہ میں رکاوٹ نہ بنیں، ورنہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے۔

انہوں نے دیگر ایک واقعے کی زمےداری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے بروز منگل کو کیچ کے علاقے کولواہ میں بلور کے مقام پر پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر اسنائپر سے حملہ کیا۔حملے کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز پرحملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز