چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںکیچ میں زمبیاد گاڈی اور لسبیلہ میں یاتریوں کی بس حادثات کا...

کیچ میں زمبیاد گاڈی اور لسبیلہ میں یاتریوں کی بس حادثات کا شکار

کیچ/لسبیلہ ( ہمگام نیوز ) تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ پر ایک تیل بردار ایرانی ساختہ زمیاد گاڈی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڈی ڈرائیور کو شدید چوٹین آئیں۔ ڈرائیور خلیل سکنہ میناز بلیدہ کو زخمی حالت میں لوگوں نے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا۔

درین اثناء لسبیلہ میں ہنگلاج مندر روڈ پر ہندویاتریوں کی بس الٹ گئی جس کے باعث 25 افراد زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد کاسی کے مطابق ہندو ئوں کی عبادت گاہ ہنگلاج مندر کی یاترا کے بعد واپسی میں یاتریوں کی کوچ ہنگلاج مندر روڈ پر الٹ گئی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثے میں 25 افراد زخمی ہوئے، زیادہ تر یاتریوں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں علاج کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ آٹھ شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز