کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیچ کے علاقے سری گڈگی میں آج صبح دس بجے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی چوکی کو اس وقت راکٹوں سے نشانہ بنایا جب وہ 23 مارچ یوم پاکستان کی تقریب کی تیاری میں مصروف تھے۔ راکٹ گولے چوکی کے اندر گر کر دھماکے سے پھٹ گئے جس سے دشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج نے مذکورہ چوکی واٹرسپلائی پر قبضہ کرکے قائم کیا ہے۔ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان سے دشمن فورسز کے انخلا تک حملے جاری رہیں گے۔