کیچ (ہمگام نیوز) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعوی کیا ہے کے کیچ کے علاقے جالگی سیکٹر پر مسلح افراد نے فورسز کی گشت پر حملہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں چار اہلکار نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید ہلاک ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے الزام لگایا کہ مسلح افراد نے سرحد پار سے فورسز کو نشانا بنایا اس حوالے سے ایرانی متعلقہ حکام سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں۔

تاہم دوسری جانب علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ کیچ کے علاقے زامران سیاہ دیم کے مقام پر قابض فورسز کی ایک گشتی گاڈی کو گھات لگاکر نشانا بنایا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں چار اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ حملے کے بعد مسلح حملہ آوار ہلاک اہلکاروں سے اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔