شال (ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 16 فروری کو کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے مند کے علاقے بلوچ آباد میں دو ریموٹ کنٹرول مائن نصب کیے تھے۔ دوپہر 1 بجے فورسز کی ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل موقع پر پہنچی جن سے 6 اہلکار اُترے اور ایک دیوار کے اوپر وال چاکنگ مٹانے میں مصروف ہوگئے، عین اسی وقت سرمچاروں نے انہیں دونوں مائنز سے بیک وقت نشانہ بنایا۔
حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔