کیچ (ہمگام نیوز) تربت میں گولہ لگنے اور سڑک حادثے میں دو افراد شدید زخمی، دونوں علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیئے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق کولواہ کے علاقہ ڈنڈار میں جمعہ کی شام نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا گولہ کے ٹکڑے لگنے سے علی بخش ولد احمد نامی ایک مقامی چرواہا زخمی ہوا ہے۔ جنہیں علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت لایا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت لایا گیا جس کے سر اور پیٹھ پر چوٹیں آئیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔