اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد پولیس کی جانب سے لانگ مارچ پرکریک ڈاؤن کے بعد گرفتار خواتین کو کوئٹہ پہنچانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ،زرائع کے مطابق لانگ مارچ کے شرکا نے اسلام آباد سے واپس کوئٹہ جانے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ شب وفاقی دارلحکومت نے بلوچ لانگ مارچ میں شریک متعدد افراد جن میں خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوان شامل تھے کو حراست میں لیکر مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد عدالتی حکم پر 70 خواتین اور بچوں کو رہا کر دیا گیا۔