چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںگزشتہ روز دزاپ سینٹرل جیل میں دو بلوچ قیدی کو پھانسی

گزشتہ روز دزاپ سینٹرل جیل میں دو بلوچ قیدی کو پھانسی

دزاپ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ کو صبح سویرے، زاہدان سینٹرل جیل حکام نے دو بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی۔

 ان قیدیوں میں سے 48 سالہ نعمت اللہ ریگی ولد حنیف اور عبدالستار شاہوزہی ولد اکبر شامل ہیں ۔

 رپورٹ کے مطابق نعمت اللہ کو 2018 میں صوبہ فارس میں منشیات سے متعلق جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور کچھ عرصے بعد اسے زاہدان منتقل کر دیا گیا تھا جہاں انقلابی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 کہا جاتا ہے کہ عبدالستار نے عدالتی سیشن میں کئی بار اپنے خلاف لگائے گئے الزامات سے انکار کیا تھا کہ وہ بے قصور ہے لیکن عدالتی حکام نے ان کی اس فریاد کا جواب دیئے بغیر اسے پھانسی دینے کا حکم نامہ جاری کر دیا ۔

 ایک باخبر ذرائع نے کہا: “نعمت اللہ کو سزائے موت سنائی گئی تھی، لیکن پانچ ماہ قبل اسے اور اس کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی تھی کہ اس کی سزائے موت منسوخ کر دی گئی ہے، لیکن اس کے برعکس، اسے بغیر بتائے یا اس کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کے بغیر اسے پھانسی دے دی ۔

جبکہ عبدالستار پر لگائے گئے الزامات کا تعلق بھی منشیات کے جرائم سے ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 28 اپریل کو ایک بلوچ

قیدی کی پھانسی کی سزا کو معطل کرکے اسے اسے جیل کے انتہائی نگہداشت وارڈ سے نکال کر دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے لیکن سماجی کارکنوں کے مطابق ایرانی حکومت پر کوئی بھروسہ نہیں کیا جاتا ہوسکتا اسے بعد میں خفیہ طور پر پھانسی دی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز