لندن(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایک سال پہلے قابض ایرانی پولیس کے ہاتھوں دو پٹہ نہ پہنے پر شہید ہونے والی 22 سالہ کرد خاتون مہسا امینی کی برسی کے موقع پر کرد آزادی پسندوں نے ایران کے خلاف برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا

جس میں کرد رہنماؤں کی دعوت پر فری بلوچستان موومنٹ نے اس پروگرام میں شرکت کرکے کردوں کے ساتھ مل کر اظہار یکجہتی کرکے ایرانی بربریت کے خلاف لندن میں لانگ مارچ کیا ۔

کل 16 ستمبر کو فری بلوچستان موومنٹ نے کردوں کے ساتھ ملکر بی بی سی آفس لندن سے لیکر ٹن ڈاوننگ سٹریٹ تک لانگ مارچ و احتجاج کیا۔ یہ لانگ مارچ ایران کے ہاتھوں پچھلے سال 16 ستمبر کو مہسا امینی کی قتل کو یاد کرتے کیا گیا ۔

لانگ مارچ بی بی سی آفس لندن سے شروع ہوا اور ٹن ڈاوننگ اسٹریٹ میں اختتام پزیر ہوا ۔لانگ مارچ میں شرکا نے ایران کی ظلم و جبر کے خلاف اور بلوچستان و کردستان کی آزادی کے لیے نعرہ بازی کی ۔

 واضع رہے کہ پچھلے سال ایران کے ہاتھوں کرد عورت مہسا امینی کی قتل کے خلاف دنیا بھر میں ایران مخالف احتجاج ہوئے جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی تھی ۔