Homeخبریںگزشتہ پانچ روز سے بولان میں فضائی آپریشن جاری

گزشتہ پانچ روز سے بولان میں فضائی آپریشن جاری

بولان (ھمگام نیوز) مختلف علاقوں میں آج پانچواں روز سے پاکستان آرمی کا فضائی آپریشن جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق بولان کے مختلف علاقوں بزگر، ہنجیر، بوک، دوبندی،کمبلی اور گڑانگ میں گزشتہ پانچ روز سے پاکستان آرمی کی فضائی آپریشن جاری رہا ہے۔

علاقوں میں مسلسل پانچ روز سے فوجی ہیلی کاپٹروں سے کمانڈوز اتھارنے سے قبل شیلنگ اور بمباری کی گئی ہے تاہم آج بھی شیلنگ اور بمباری کرکے اسکے بعد کمانڈوز اتھارے گئے ہیں۔

واضع رہے کہ 14 مارچ کو ہرنائی کے علاقے جمبرو میں بلوچ سرمچاروں کی گشتی ٹیم کا سامنا پاکستان آرمی کے آپریشن کرنے والے دستے سے ہوا تھا جس سے بلوچ سرمچار باحفاظت فوجی حصار تھوڑ کر نکلنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

آخری اطلاعات تک مزکورہ آپریشن میں تاحال کسی بھی قسم کی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جب کہ سرکاری حکام بھی خاموش ہے۔

Exit mobile version