دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںگلشن میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں دو افراد قتل

گلشن میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں دو افراد قتل

گلشن(ہمگام نیوز ) بروز ہفتہ گلشن شہر میں دو بلوچ شہریوں کو مسلح افراد نے قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر گلشن میں نامعلوم مسلح افراد کی نے 40 سالہ خدا رحم رئیسی ولد بہرام اور 42 سالہ واحد بخش رئیسی ولد ملگان ساکنان جالک گلشن کو قتل کر دیا ۔

 کہا جاتا ہے کہ گلشن شہر کے نواحی علاقے ھوشاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کے بعد خدارحم کو سر پر متعدد وار کر کے قتل کر دیا تھا جب کہ اس کے ہاتھ پاؤں اور منہ بندھے ہوئے تھے۔

 رپورٹ کے مطابق شہر جلیق میں کل ہونے والے دو قتل انتقامی کارروائی سے متعلق تھے۔

 خبر مرتب ہونے تک حملہ آور کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز