گوادر(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق22 مئی 2024 کو گوادر شہر میں گٹی ڈور چوک سے دو افراد کو پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کردیا۔ جن کی شناخت محمد وحید ولد محمد علی ، نصرت ولد عبدالرحمان سے ہوئی
لواحقین کے مطابق ’محمد وحید ولد علی محمد‘ اور ’نصرت ولد عبدالرحمان‘ کو پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے گٹی ڈور گوادر میں واقع ان کے ڈیزل ڈپو سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کیا ہے۔
لواحقین کے مطابق دونوں نوجوان گذشتہ کئی سالوں سے ڈیزل کے کاروبار سے منسلک ہیں۔
لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہم حکام اور پارلیمنٹ نمائندہ گوادر ’ ہدایت الرحمان ‘ سے مطالبہ کرتے ہیں ان کی بازیابی کے لیے کردار ادا کریں اور پرامن کاروباری لوگوں کو ریاستی اداروں سے تحفظ فراہم کیا جائے جو ریاستی طاقت کو اپنے دیگر مقاصد کے لیے استعمال کریں۔ ہمیں خدشہ ہے ان سے بھتہ لینے کے لیے انھیں جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔